• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے علاقے پرانا حاجی کیمپ ٹمبر مارکیٹ میں لکڑی کے گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔

پرانا حاجی کیمپ کے قریب لکڑی کے گودام میں لگی آگ بجھانے کے عمل میں فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں نے حصہ لیا۔

ایم ڈی واٹر بورڈ کے مطابق آگ بجھانے کے لیے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق لکڑی کے گودام میں لگنے والی آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیا گیا تھا، تاہم فائر بریگیڈ کے بروقت آپریشن سے آگ پر قابو پا لیا گیا اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔

تازہ ترین