• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

 اب ہوگا فٹبال کے میدان میں روبوٹس کا راج


اٹلی میں رونالڈو اور میسی جیسے نامور کھلاڑیوں کے بجائے روبوٹس کے درمیان فٹبال میچ نے دیکھنے والوں کو خوب محظوظ کیا۔

اٹلی کے دارالحکومت روم میں روبوٹس کی نمائش میں ان کے درمیان دلچسپ فٹبال میچ کا انعقاد کیا گیا۔

میچ کے دوران ایک دوسرے سے فٹبال چھیننے اور گول کرنے کی کوشش کرتے روبوٹس نے دیکھنے والوں حیران کر دیا۔

روم میں جاری اس ایونٹ میں مختلف ممالک کی ٹیموں نے حصہ لیا اور مختلف صلاحیتوں کے حامل ربوٹس پیش کیے گئے۔

اس ایونٹ میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ہال میں موجود شائقین نت نئے روبوٹس اور ان کی مہارت کو دیکھ کر داد دینے پر مجبور ہو گئے۔

تازہ ترین