• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

من مانی تشریح، وزرا توہین عدالت کررہے ہیں، ن لیگ

من مانی تشریح، وزرا توہین عدالت کررہے ہیں، ن لیگ


مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی وزراء عدالتی فیصلے کی من مانی تشریح کرکے توہین عدالت کررہے ہیں۔

وزراء کی پریس کانفرنس اور وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت نواز شریف اور شہباز شریف سے حسد کے بجائے عوام کی خدمت پر توجہ دے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ نے اگر ان کے ہاتھ میں کسی کے لیے خیر نہیں رکھی تو کم از کم منہ ہی بند کرلیں۔

ن لیگی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ حکومت اپنی حکومتی حد میں رہے، وزرا عدالتی فیصلے کی من مانی تشریح کرکے توہین عدالت کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزراء نے پریس کانفرنس میں پیغام دیا کہ انہیں عدالتی فیصلہ قبول نہیں، عدالت نے شرط نہیں لگائی تھی تو پھر حکومت نے عدالت بننے کی کوشش کیوں کی؟

مریم اورنگزیب نے کہا کہ تمام مقدمات میں نواز شریف کی سزا عدالت معطل کرچکی ہے، اعلیٰ عدلیہ نے سزا معطلی کے فیصلے میں تحریر کیا کہ بادی النظر میں نواز شریف کی سزا غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ کو غور کرنا چاہیے کہ وزیر اعظم کی نالائقی اور نااہلی کا کیا علاج ہے۔

ن لیگی ترجمان نے یہ بھی کہاکہ نااہل وزیر اعظم چھٹی پر چلے گئے ہیں، عوام کی دعاؤں کے سائے میں منگل کو نواز شریف کو بیرون ملک علاج کے لیے الوداع کہیں گے۔

تازہ ترین