• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کی کارکردگی خراب لیکن ٹیم میں اختلافات نہیں،ہیڈکوچ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور قومی سلیکٹر اعظم خان نے اعتراف کیا ہے کہ سندھ کی ٹیم بحیثیت ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کررہی ہے لیکن ٹیم میں اختلافات کی خبریں درست نہیں ہیں،سرفراز احمد سے بھی مزید بہتر کارکردگی کی توقع ہے۔ اتوار کو کراچی میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ٹیم انتظامیہ اور کھلاڑیوں میں اختلافات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ اعظم خان یہ بتانے میں ناکام رہے کہ فیصل آباد میں ٹورنامنٹ ختم ہونے کے ایک ماہ بعد انہیں وضاحت کی کیا ضرورت محسوس ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے بیٹسمین وہ ذمے داری نہیں دکھا رہے جس کے وہ اہل تھے۔ بولنگمیں بھی کارکردگی خراب ہے۔ سرفراز احمدکو پاکستانی ٹیم میں کم بیک کرنے کے لئے اپنی کارکردگی میں بہتری لانا ہوگی۔ ان کی موجودگی سے سندھ ٹیم کو فائدہ ہورہا ہے۔اعظم خان نے کہا کہ مشکل وقت سے نکلنے کے لئے سرفراز احمد کوشش کررہے ہیں اور کچھ ڈسٹرب دکھائی دے رہے ہیں۔ ہم سب کو سرفراز احمد کو سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔
تازہ ترین