آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل12؍ربیع الثانی 1441ھ 10؍ دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

فٹنس کیمپ کیلئے عماد وسیم اور محمد عامر دستیاب نہیں

ابوظبی (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ بورڈ جگ ہنسائی کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا ہے۔ لاہور میں فٹنس کیمپ کے لئے عماد وسیم اور محمد عامر دستیاب نہیں ہیں۔ جمعے کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا تھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم فٹنس کیمپ 18 نومبر سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگا۔ فاسٹ بولر محمد عامر، محمد عرفان اور عماد وسیم کیمپ میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی لیکن جنگ کی تحقیق کے مطا بق عما دوسیم اپنی اہلیہ کے ساتھ عمرے پر چلے گئے ہیں۔ عماد کی اہلیہ ثانیہ نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا ہے کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ پہلی بار عمرے پر جارہی ہیں۔ محمد عامر بھی چند دن بعد عمرے پر جارہے ہیں۔ پی سی بی نے ٹی ٹین کے لئے کھلاڑیوں کو این اوسی جاری کرنے کی وجہ ورک لوڈ اور کیمپ بتائی تھی اب تین میں سے دو کھلاڑی دستیاب ہی نہیں ہیں۔ تین کھلاڑیوں کو جنوبی افریقا میں ہونے والے لیگ میں شرکت کی اجازت دے دی گئی ہے ۔ پی سی بی کا کیمپ لگانے کا دعویٰ محض دعویٰ ہی دکھائی دے رہا ہے۔

اسپورٹس سے مزید