• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت خصوصی افراد کی زندگی میں تبدیلی لانے کیلئے پرعزم ہے،قاسم نویدقمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سید قاسم نوید قمر نے صوبہ بھر کے خصوصی تعلیم و بحالی مراکز کے تمام سربراہوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بچوں اور معذور افراد کے لئے عالمی دن کے موقع پر خصوصی تقریبات منعقد کریں اور بچوں اور خصوصی افراد کے حقوق اور مسائل کو اجاگر کریں تاکہ ان حقوق اور مسائل پر معاشرے میں آگہی بیدار ہو، حکومت سندھ خصوصی بچوں اور افراد کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے کے لئے پوری طرح پرعزم ہے، اس سلسلے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا ہم سب کو بچوں کے درمیان بین الاقوامی یکجہتی اور بیداری کو فروغ دینا چاہئے اور ہمیں بچوں کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے پر بھی توجہ دینی چاہئے، سید قاسم نوید قمر نے کہا کہ ہمارا اولین فرض ہے کہ ہم خصوصی افراد کے حقوق کا مکمل طور پر احساس کریں اور اس مقصد کے حصول کے لئے کوشاں تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے بطور ٹیم کام کرنا چاہیے اور خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے لئے زیادہ سے زیادہ کام کریں تاکہ وہ ایک آزاد اور بہتر زندگی گزار سکیں، واضح رہے کہ یونیورسل چلڈرن ڈے 20 نومبر کو منایا جاتا ہے اور ہر سال 3 دسمبر کو معذور افراد کا عالمی دن منایا جاتا ہے، سید قاسم نوید قمر نے متعلقہ افسران سے کہا کہ وہ اس ضمن میں ایک جامع لائحہ عمل تیار کریں۔

تازہ ترین