• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ اور رائل بحرین ڈیفنس فورس کی مشترکہ بحری مشق شاہین الجزیرہ اختتام پذیر

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پاکستان نیوی اسپیشل سروس گروپ اور رائل بحرین ڈیفنس فورس کی اسپیشل آپریشن فورس کے مابین مشترکہ مشق شاہین الجزیرہ 2019کا کراچی میں اختتام ہوگیا ہے۔مشتر کہ بورڈنگ آپریشن کے شاندار مظاہرہ ، بحری جہازوں ، سی کنگ ہیلی کاپٹرز، اسپیشل فورسز بوٹس نے حصہ لیا،پاک بحریہ اوررائل بحرین ڈیفنس فورس کے مابین ہونے والی مشترکہ مشق شاہین الجزیرہ ہر سا ل منعقد کی جاتی ہے۔ مسلسل دس روز تک جاری رہنے والی حالیہ مشق اسی سلسلے کی تیرہویں بحری مشق تھی۔ مشق کے اہم مقاصد میںمضبوط عسکری تعلقات ، اسپیشل آپریشن فورسز کے مابین روابط اورمشترکہ آپریشنز کی تیاری میں بہتری اور پیشہ ورانہ مہارت کا تبادلہ شامل تھا۔

تازہ ترین