• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی شہزادے نے کم عمرلڑکیوں سے جنسی تعلقات کے الزامات مسترد کردیے

لندن (جنگ نیوز)ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوئم کے چھوٹے بیٹے 66سالہ شہزادہ اینڈریو (ڈیوک آف یارک) نے خود پر لگے کم عمر لڑکیوں کے ساتھ جنسی تعلقات کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں جھوٹا قرار دے دیا۔شہزادہ اینڈریو کا نام رواں برس 10اگست کو ’جیفری اپسٹن سیکس اسکینڈل‘ میں سامنے آیا تھا۔یہ اسکینڈل اس وقت عالمی توجہ کا مرکز بنا جب مذکورہ کیس کے مرکزی ملزم ارب پتی امریکی شخص 69 سالہ جیفری اپسٹن نے نیو یارک کے جیل میں خودکشی کرلی۔یہ اسکینڈل سامنے آنے کے بعد امریکا سمیت برطانیہ بھر میں تہلکہ مچ گیا تھا اور اسکینڈل سامنے آنے کے بعد ہی اگرچہ شہزادہ اینڈریو نے مختصر بیان میں ان الزامات کو جھوٹا قرار دیا تھا۔

تازہ ترین