• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلی شالکوٹ کی زمین پر قبضہ عوام دشمن اقدام ہے،پشتونخوامیپ

کوئٹہ( پ ر) پشتونخوامیپ کےبیان میں کوٹوال کلی شالکوٹ کی زمین پر قبضہ کرنے کے عوام کے دشمن اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کوٹوال کلی شالکوٹ میں 1970سے مذکورہ زمین پر لوگ آباد ہیں جس کیلئے 2009میں سڑک بھی دی گئی ۔ لیکن بعد ازاں علاقے کے مکینوں کے مطالبہ پر متبادل سڑک کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا لیکن اب 50سال پرانی آبادیوں کی دیواروں کوبغیر کسی نوٹس کے رات کی تاریکی میں مسمار کیا اور چادر چار دیواری کی تقدس کو بھی پامال کیا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ کوٹوال کلی شالکوٹ میں بجلی ، گیس ، سیوریج نالیوں ، سڑکوں ،فائبر کیبل سمیت دیگر سہولیات اس وقت موجود ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں آبادی 50سال سے یہاں آباد ہے جنہیں انکے گھر سے بیدخل کرنا اور کلی کی زمین کو خالی کرکے کمرشل سینٹر بنانے کا منصوبہ عوام دشمن ہے ۔بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ ایسے عوام دشمن رویہ کا نوٹس لیا جائے بصورت دیگر پشتونخوامیپ متاثرین کے ہمراہ احتجاج کا محفوظ رکھتی ہے ۔
تازہ ترین