• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انور کشانی کی ناگہانی موت سے پارٹی مخلص رہنما سے محروم ہوگئی‘ بی این پی

کوئٹہ ( این این آئی)بی این پی کی مرکزی کمیٹی کے رکن غلام نبی مری نےبی این پی پنجگور کے سینئر ساتھی انور جان کشانی کے انتقال پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ مرحوم نے بلوچ قوم ‘ بلوچستان اور پارٹی کیلئے بے لوث قربانیاں دیں انور کشانی کی ناگہانی موت سے پارٹی ایک مخلص رہنما سے محروم ہوگئی ہے جس نے ہمیشہ قوم ‘وطن اور پارٹی کے ساتھ ہرمشکل کا خندہ پیشانی کے ساتھ مقابلہ کیا انہوںنے کہاکہ مرحوم نے آخری دم تک بغیرکسی لالچ ‘ خوف ‘ مفادات اورموقع پرستی کے صرف اورصرف قومی تحریک اور پارٹی کو اولیت دی جس کی تاریخ میں مثال نہیں مرحوم کی جدوجہد اور قربانیاں کارکنوں کیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہیں انہوںنے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعاکی ۔
تازہ ترین