• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف مقدمات میں21ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈیوٹی مجسٹریٹ کورٹ نے شراب و منشیات،بجلی چوری، بھیک مانگنے، ڈکیتی کی جھوٹی کا ل اور جھگڑا کر نے اور چالان بک چھیننے کے مقدمات میں ملوث21 ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے، ملزمان میں اصغر ، شفیق، امام بختاءاللہ خان ، شریف، فرضان ، اللہ رکھا ، شان،قربان، ناصر، محمد اسلم، عمر حیات، اکرم، جاوید، سردار محمد، مسرت بی بی، شمشاد، کنیز، اللہ دتہ، ظہیر اور عبداللہ شامل ہے،فاضل عدالت نے بغیر اطلاع مکان کرایہ پر دینے ،جوائے، ناجائز اسلحہ اور لائوڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کے مقدمات میں ملوث 14 ملزموں کی ضمانت منظور کرنے کا حکم دیا ہے، ملزموں راشد، محمد بوٹا، اشفاق، اویس، محمد رمضان ،منصور خان ،طاہر زمان،عتیق گوہر ،نصیر احمد ،ارشد محمود ،عمران بشیر ،حاجی ایوب، منیب اور مولوی فیاض حسین شامل ہے۔
تازہ ترین