• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخیر حضرات مستحق طلبہ کی ضروریات پورا کرنے کیلئے آگے بڑھیں‘ جہانگیر خان

پشاور (نیوز ڈیسک) مخیر حضرات یتیم اور بے سہارا اور مستحق طلبہ کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے آگے بڑھیں اور اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار اسامہ ظفر شہید سنٹینیل ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول نمبر2پشاور شہر کے پرنسپل جہانگیر خان نے 100 طلبہ میں 30ہزار مالیت کے گرم سویٹرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری سکولوں میں ایسے سیکڑوں طلبہ پڑھ رہے ہیں جنہیں یونیفارم‘ سویٹرز وغیرہ جیسی بنیادی ضروریات میسر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر 2019میں مزید سیکڑوں مستحق طلبہ کو تعلیمی پیکج دیا جائے گا اور مخیر حضرات کے تعاون سے یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
تازہ ترین