• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبائل کے معدنی وسائل پر قبضے کی سازش کی جا رہی ہے‘ ولی شاہ آفریدی

پشاور (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر قبائلی رہنما سید ولی شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ قبائل کے معدنی وسائل پر قبضہ کرنے کی سازش سے پی ٹی آئی کے حکمرانوں کی بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے جبکہ حکمرانوں کی قبائل دشمنی پوری طرح بے نقاب ہوگئی ہے۔ انہوں نے قبائل کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں قبائل کی طرف سے جانوں کی قربانی دی گئی لاکھوں قبائل نقل مکانی کر کے بے گھر ہوئے قبائل کے ہزاروں مکانات تباہ ہوئے اور قبائل کو بے پناہ نقصانات اٹھانا پڑے لیکن حکمرانوں کی طرف سے قبائل کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے قبائل کی محرومیوں‘ قبائلی علاقوں میں غربت و بے روزگاری کے خاتمے کو ترجیح دینے اور قبائلی علاقوں کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کی بجائے قبائل کی قیمتی معدنیات پر قبضہ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے مسلم لیگ کے دور حکومت میں قبائلی علاقوں سے دہشت گردی کا خاتمہ کر کے قبائلی علاقوں کو امن کا گہوارہ بنایا گیا جبکہ قبائلی علاقوں میں گھر گھر تعلیم کی روشنی پھیلانے کے لئے پہلی بار درہ آدم خیل میں فاٹا یونیورسٹی بنائی گئی۔ سید ولی شاہ آفریدی نے کہا کہ حکمرانوں کی قبائل دشمنی سے قبائل میں مایوسی بڑھتی جا رہی ہے تاہم مسلم لیگ قبائل کو بے یارومددگار نہیں چھوڑے گی اور قبائل کا بھرپور ساتھ دیا جائے گا۔
تازہ ترین