• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھٹہ: پاک بحریہ کے زیر اہتمام مفت آئی کیمپ کا انعقاد

ٹھٹہ: پاک بحریہ کے زیر اہتمام مفت آئی کیمپ کا انعقاد


گجو ضلع ٹھٹہ میں پاک بحریہ کے زیر اہتمام آئی سائٹ ٹرسٹ کے تعاون سےمفت آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق آئی کیمپ میں مقامی افراد کی ایک کثیر تعداد کو مفت معائنہ اور ادویات کی سہولت فراہم کی گئی۔

آئی کیمپ کا مقصد علاقہ مکینوں کو امراض چشم سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے متعلق آگہی فراہم کرنا تھا۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ ساحلی علاقوں کے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے، مفت آئی کیمپ کا انعقاد اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

تازہ ترین