وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد کی طبعیت ناساز ہونے پر انہیں ہولی فیملی اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
ہولی فیملی اسپتال کے ذرائع کے مطابق شیخ رشید کو گیسٹرک ٹربل کے باعث سینے میں درد ہوا تھا جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی ای سی جی سمیت دیگر ٹیسٹ کیے گئے۔
شیخ رشید کا اپنی طبیعت ناسازی سے متعلق کہنا ہے کہ میں خیریت سے ہوں، ای سی جی سمیت دیگر ٹیسٹ ہوئے ہیں، ای سی جی کی گئی ہے جو کہ بالکل کلیئر ہے۔
میجر جنرل ریٹائرڈ ڈاکٹر اظہر کیانی کے مطابق شیخ رشید کی دوبارہ اسپتال آمد، شیخ رشید کی اینجیو گرافی کر دی گئی، ڈاکٹرز کے مطابق 4 گھنٹے تک کسی سے ملاقت کی اجازت نہیں۔