آپ آف لائن ہیں
جمعہ18؍ذیقعد 1441ھ 10؍جولائی 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

زرداری کے ساتھ انتقامی سلوک کیا جارہا ہے، شیری رحمان

پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کے ساتھ انتقامی سلوک کیا جارہا ہے۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیئر پرسن آصف علی زرداری کی صحت سے متعلق شیری رحمان نے حکومت سے سوال کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کی میڈیکل رپورٹس ان کے خاندان کو کیوں نہیں دی جا رہی ؟

انہوں نے کہا کہ حکومت آصف علی زرداری کے ذاتی معالج کی رسائی کا مطالبہ مسلسل نظر انداز کر رہی ہے، حکومت جان بوجھ کر آصف علی زرداری کو تکلیف دے رہی ہے۔

سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ پمز میڈیکل بورڈ نے آصف علی زرداری کاطبی معائنہ مکمل کیا ہے، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پمزمیڈیکل بورڈ کے مشاورتی اجلاس میں آصف علی زرداری کے ذاتی معالج کو بھی شامل کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید