• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لتا منگیشکر روبصحت ہیں، بھتیجی نے افواہوں کی تردید کردی

لتا منگیشکر روبصحت ہیں، بھتیجی نے افواہوں کی تردید کردی
لتا منگیشکر کو سانس لینے میں دشواری کے باعث 11 نومبر کو ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کی بھتیجی نے تصدیق کی ہے کہ سینئر گلوکارہ کی صحت بہتر ہے، انہوں نے مداحوں پر زور دیا کہ وہ اس حوالے سے جعلی خبروں کو نظرانداز کردیں۔

لتا منگیشکر کو سانس لینے میں دشواری کے باعث 11 نومبر کو ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جس کے بعد وہ چند روز اسپتال میں رہیں، اب وہ گھر پر ہیں اور ان کی طبیعت میں استحکام ہے۔

یہ بھی پڑھیے: لتا منگیشکر کی حالت تشویشناک

چیئرمین آر پی جی انٹرپرائزز ہرش گواینکا نے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ لینجنڈری گلوکارہ کی صحت مستحکم ہے، کلیو لینڈ کلینک امریکا کے ڈاکٹرز کے ایک گروپ نے آج لتا منگیشکر کا معائنہ کیا، مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ اُن کی صحت بتدریج بہتر ہورہی ہے۔

جب سے لتامنگیشکر اسپتال میں داخل ہوئی تھیں، تب سے سوشل میڈیا پر اُن کی موت سے متعلق جھوٹی خبریں گردش کررہی تھیں، تاہم گلوکارہ کے ترجمان نے ان افواہوں کی تردید کردی تھیں۔

لتا منگیشکر کو اسپتال میں داخل کیے جانے کے فوری بعد اُن کی  بھتیجی  رچنا نے بھارتی اخبار کو بتایا تھا کہ لتا جی تین سے چار روز میں مکمل طور پر صحت یاب ہوجائیں گی، اُن کی صحت مستحکم ہے اور وہ ریکوری کی طرف گامزن ہیں۔

بھارت کے معروف سینڈ آرٹسٹ پٹنائیک نے ٹوئٹر پیغام میں لتا منگیشکر کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

لتا منگیشکر کے مداحوں نے بھی لیجنڈری گلوکارہ کی صحت کے لئے دعائیں کی تھیں۔

تازہ ترین