• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم اورنگزیب کا وزیر اعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل

وزیر اعظم عمران خان کی تقریر پر مریم اورنگزیب کا ردعمل


مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے اُس شخص کی صحت پر سیاست کی جس کے منصوبے کا افتتاح آج کیا۔

وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ آپ تو کہتے ہیں سب چور ہیں، تو پھر چوروں کے منصوبوں کا افتتاح کیوں کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران صاحب کسی کو بھی معاف کرنے والی ذات اللہ کی ہے۔

ن لیگی ترجمان نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے حسد نے آپ کو ذہنی مریض بنا دیا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ شہباز شریف نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی اور آپ نے نفرت کی سیاست کی۔

مریم اورنگزیب نے استفسار کیا کہ عمران صاحب وہ لوگ کون ہیں اور کہاں ہیں جن کو آپ چھوڑیں گے نہیں؟

تازہ ترین