• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم’’فروزن 2 ‘‘کا لندن میں پریمیئر

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)والٹ ڈزنی پکچرز کی2013ء کی بلاک بسٹر تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم ’’فروزن‘‘کے سیکوئل’’فروزن 2 ‘‘کالندن میں فلم کا رنگا رنگ پریمیئر ہوا جس میں فلم میں اپنی آواز کا جادو جگانے والے فنکاروں نے شرکت کی اور ریڈ کارپٹ پر خوب جلوے بکھیرے۔افسانوی کہانی دی اسنو کوئین سے ماخوذ فروزن فیورکی ہدایتکاری ایک بار پھر کرس بک اور جینیفر لی نے کی ہے جس میں مختلف اینیمیٹڈ کرداروں کے لیے کرسٹین بیل،ایڈینا مینزل، جوناتھن گروف اورجوش گیڈ سمیت دیگر فنکاروں کی آوازیں عکسبند کی گئی ہیں۔پیٹرڈیل ویکو کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی اب اسنو کوئین ایلسا،اینا،کرسٹوف اور اولاف کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنی سلطنت کی تاریخ جاننے کیلئے جنگلات کا رخ کرتے ہیں۔والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز موشن پکچرز کے تحت بننے والی یہ فلم 22نومبرکو سینما گھروں کی زینت بن رہی ہے۔

تازہ ترین