• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سارا ٹنڈولکر اپنی ویڈیو شیئر کرنیوالے صحافی پر برس پڑیں

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

بھارتی کرکٹ لیجنڈ سچن ٹنڈولکر  کی ماڈل بیٹی سارا ٹنڈولکر نے سوشل میڈیا پر باڈی شیمنگ کا نشانہ بنائے جانے پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے ایک فوٹو جرنلسٹ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

تنازع اس وقت شروع ہوا جب ایک کنٹینٹ کری ایٹر نے ایئر پورٹ پر سارا ٹنڈولکر کی ویڈیو پوسٹ کی، جس پر توہین آمیز کیپشن لکھا گیا تھا کہ موٹی والی سارا ہے، بغل والی بھابھی ہے۔

ویڈیو میں سارا کے ساتھ موجود خاتون ان کی بھابھی اور کاروباری شخصیت تھیں، جنہوں نے حال ہی میں سارا کے بھائی اور کرکٹر سے شادی کی ہے۔

سارا ٹنڈولکر نے خاموش رہنے کے بجائے انسٹاگرام اسٹوری پر ویڈیو کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے متعلقہ اکاؤنٹ کو ٹیگ کیا اور سخت الفاظ میں ردِعمل دیا۔

انہوں نے لکھا کہ تم گھٹیا ہو، یہ صحافت نہیں ہے، ہمیں اکیلا چھوڑ دو۔

بعد میں اگرچہ یہ پوسٹ ڈیلیٹ کر دی گئی، تاہم سارا نے واضح کیا کہ پوسٹ ہٹانے سے کسی کی ذمے داری ختم نہیں ہو جاتی۔

 انہوں نے کہا کہ تم پوسٹ ڈیلیٹ کر سکتے ہو، لیکن اس سے تم کم گھٹیا نہیں بن جاتے۔

اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر پاپارازی کلچر، نجی زندگی میں مداخلت اور خواتین کو باڈی شیمنگ کا نشانہ بنانے کے خلاف نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

Entertainment سے مزید