ملتان(سٹاف رپورٹر) چالان کرنے کی رنجش میں دو افراد نے دو ٹریفک وارڈنز کو کار کے نیچے کچلنے کی کوشش کی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے تفصیل کے مطابق ٹریفک وارڈن کاشف ،غفور نے پولیس کو آگاہ کیا کہ عثمان کے پاس گاڑی کے کاغذات نہیں تھے جس کے باعث اس نے چالان کر دیا عثمان نے اپنے بھائی فرحان کے ساتھ ملکر ان کو اپنی کار کے نیچے دیکر کچلنے کی کوشش کی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے