• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوزیلز:نوجوان کے قتل کے الزام میں27سالہ شخص گرفتار

لندن (پی اے) برمنگھم میں چاقو کے وار سے نوجوان کو قتل کرنے کے شبہ میں27سالہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ مقتول پر لوزیلز اسٹریٹ، لوزیل میں حملہ کیا گیا تھا، جسے فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔ ویسٹ مڈ لینڈز پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ مقتول کی عمر20سے30سال کے درمیان تھی اور اسے بیدردی سے قتل کیا گیا، مقتول کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا لیکن اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم جس کی عمر27سال ہے کو ایلم راک روڈ پر کار روک کر گرفتار کیا گیا۔ سراغ رساں انسپکٹر نک بارنز نے بتایا کہ کیس کی تفتیش جاری ہے، جلد ہی قاتل کا تعین کریں گے۔
تازہ ترین