• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف تجارتی عمارتوں میں کار پارکنگ بحالی کے سلسلے میں خصوصی مہم جاری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) معروف تجارتی عمارتوں میں کار پارکنگ بحالی کے سلسلے میں خصوصی مہم جاری رہی ، صدر ٹائون میں کارپارکنگ کی مختص جگہوں پر غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کردیاگیا تفصیلات کے مطابق ایس بی سی اےکی جانب سے شہر کے مصروف تجارتی و کاروباری علاقوں میں واقع معروف شاپنگ سینٹرز کی کار پارکنگ کے غیر قانونی استعمال کے خلاف جاری خصوصی مہم کے سلسلے میں ڈیمالیشن اسکواڈنے صدر ٹائون میں واقع تجارتی بلڈنگز ریکس سینٹر، زینب مارکیٹ، چائنا شاپنگ مال، کوآپریٹیو مارکیٹ، ہانگ کانگ شاپنگ مال،جاپان پلازہ، رفیق پلازہ (ون) رفیق پلازہ(ٹو)میں کارپارکنگ کی مختص جگہوں پر غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کردیااور قانونی پارکنگ کی جگہوں کو بحال کردیاگیا۔

تازہ ترین