• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سات پاکستانی کرکٹرز بنگلہ دیش لیگ میں شرکت کرینگے

ابوظبی (نمائندہ خصوصی) بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریزاور پاکستان سپر لیگ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سات کھلاڑی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں حصہ لیں گے۔ سابق کپتان شعیب ملک کا نام فہرست سے نکال دیا گیا تھا جس کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔ لیگ 11 دسمبر سے 16 جنوری تک جاری رہے گی۔ سابق کپتان شاہد آفریدی، فاسٹ بولر وہاب ریاض اور بیٹسمین آصف علی ڈھاکا پلاٹون کی نمائندگی کریں گے۔ فاسٹ بولر محمد عامر کھلنا ٹائیگرز کی ٹیم میں شامل ہیں۔ آل راؤنڈر محمد نواز اور فاسٹ بولر محمد عرفان کو راجشاہی رائلز کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ آل راؤنڈر عماد وسیم چٹاگانگ چیلنجرز کی ٹیم میں شامل ہیں۔

تازہ ترین