• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میانمار، فوج کا مذاق اڑانے پر شعراء کی قید میں مزید اضافہ

کراچی (نیوز ڈیسک) میانمار کی عدالت نے پیر کے روز فوج کا مذاق اڑانے پر 7 شعراء کو قید کی سزا میں اضافے کا اعلان کردیا۔ اس کیس نے میانمار میں آزادی اظہار رائے کے حوالے سے نئے خدشات اجاگر کردیے ہیں۔ پیکاک جنریشن نامی گروپ کے 7 افراد کو اپریل میں اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب انہوں نے ایک روایتی طنز ومزاح کے پروگرام میں شرکت کی تھی۔ فیس بک پر لائیو شوز کے دوران ان افراد نے اپنی ملکی سیاست میں فوج کے کردار پر تنقید کی تھی اور ایک فوجی جیکٹ میں ملبوس کتے کی تصویر شیئر کی تھیں۔ ملزمان میں سے 5 کو گزشتہ ماہ ایک برس تک قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
تازہ ترین