آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار17؍ ربیع الثانی 1441ھ 15؍ دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

حکومتی حلقوں میں بے چینی دکھائی دے رہی ہے،سراج الحق

اسلام آباد ( نیو زرپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن نے شفاف الیکشن آئین کی بالادستی اور عدلیہ کی خود مختاری پر مکالمہ شروع نہ کیا تو وقت ہاتھ سے نکل جائے گا۔موجودہ حکومت بھی سابقہ حکومتوں کی غلط پالیسوں کو آگے بڑھا رہی ہے، حکومتی حلقوں میں بے چینی دکھائی دے رہی ہے۔حکومت اور اپوزیشن میں شامل پانامہ کے ملزمان کا احتساب اس لیے نہیں ہورہا کہ وہ بااثر لو گ ہیں۔نیب کو سیاست کی بجائے احتساب کرنا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے باجوڑ میں قبائلی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا عوام دینے والے اور حکمران ہڑپ کرنے والے ہیں،اس فرسودہ سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کرنے اور اس کی جڑیں کاٹنے کے لیے نوجوانوں کو آگے آنا چاہیے۔

اہم خبریں سے مزید