• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قرآن وسنت کانظام ہی معاشرے کو امن فراہم کرسکتا ہے، حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ اقامت دین کا کام انبیاءاورصالحین کا کا م ہے، طاغوتی نظام نے دنیا کو ظلم کے سوا کچھ نہیں دیا ہے، قرآن وسنت کانظام ہی معاشرے کو امن اور سکون فراہم کرسکتا ہے، پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا لیکن آج تک اس ملک میں اسلام کے نظام کو عملی طور پر نافذ نہیں کیا گیا، اللہ کے نظا م کیلئے جدوجہد کرنا ہی سیرت کا پیغام ہے،حضورؐ سے عشق اور محبت مسلمانوں کی میراث ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی لانڈھی شرقی کے تحت لانڈھی ٹوسی ایریا میں پیغام رحمتہ للعالمین کانفرنس سے اپنے خصوصی خطاب میں کیا، کانفرنس سے عبدالجمیل خان ،مفتی سیدامجد علی شاہ ،مرزاثوبان بیگ و دیگر نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر مرزا فرحان بیگ ،جمیل الدین قریشی ، مرزا نعمان بیگ ، ناصر حسن انصاری ودیگر ذمہ داران موجودتھے، حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں مدینے والے نظام کیلئے عملی طورپر جدوجہد کر رہی ہے اور اسلام کا عادلانہ نظام ہی پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا، امیر ضلع کورنگی عبدالجمیل خان نے کہا کہ ہم حضور ؐ کی ذات مبارکہ کے ساتھ ساتھ ان کے مشن سے بھی محبت کریں، داسلام کامل اور مکمل دین ہے اور یہ دین میں غالب اور نافذ ہونے کیلئے آیا ہے۔

تازہ ترین