• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس طارق عباسی اور جسٹس مرزا وقاص رئوف پرمشتمل ڈویژن بنچ نے بھتہ وصولی کے مقدمہ میں14سال سزا پانے والےملزم کو بری کردیا۔سفیر عباس نے راجہ غنیم عابر خان ایڈووکیٹ کے ذریعےسزا کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔ملزم کے خلاف تھانہ کلر سیداں میں نصیراحمد سے پچاس ہزار بھتہ لینے کا مقدمہ درج تھاجس پر اے ٹی اے کورٹ نے چودہ سال قید کی سزا کا حکم سنایا تھا۔عدالت عالیہ نے بوگس گواہان اور جعلی کیس کی بنیاد پر ملزم کو بری کردیا۔
تازہ ترین