• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 39 ملزموں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 5کلو 660گرام چرس ،15لٹر شراب،9پستول ،13ہزار 145پتنگیں اور102ڈوریں برآمد کر لیں۔وفاقی پولیس نے بھی مختلف کارروائیوں کے دوران 10ملزمان کو گرفتار کر لیا جن میں ٹریفک حادثات کے مرتکب دو افراد بھی شامل ہیں۔ گولڑہ پولیس نے ڈکیت گروہ کے دو ملزمان ارزق مسیح اور اور مبشر محمود کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضہ سے چھینے گئے موبائل فون ،پرس اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔پولیس نے ایک اور کارروائی کے دوران نشے کی حالت میں گھروں میں توڑ پھوڑ کرنے پر ایک عورت سمیت دوملزمان کو گرفتار کر لیا ۔
تازہ ترین