• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ گلشن اقبال میں فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔ وسیم سجاد نے پولیس کو بتایا کہ سردار محمد اعجاز نے ذیشان کو کہا کہ ناصر کی رقم کیوں نہیں دے رہے جس پر دونوں توں تکرار کے بعد گلوگیر ہو گئے۔ بعدازاں ذیشان عرف شانی‘ اس کا بھائی بلال حیدر‘ وسیم حیدر ولد بابو خان اور دو نامعلوم افراد آئے۔ بلال حیدر نے سردار اعجاز پر سیدھی فائرنگ کی۔ بلال حیدر کو پکڑا تو ذیشان شانی نے بھی اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی‘ فائر بلال حیدر کی ٹانگوں پر لگے۔ ہم سردار اعجاز کو ہسپتال لا رہے تھے کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستہ میں ہی جاں بحق ہوگیا۔
تازہ ترین