• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ تعلیم میں بے قاعد گیوں کیخلاف ہر فورم پر آواز بلند کی جائیگی،بی ایس او

کوئٹہ(پ ر) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے بیان میں کہا ہے کہ محکمہ تعلیم کی بھرتیوں کے حوالے سے حکومتی رپورٹ نامکمل ہے اس حوالے سے ٹیسٹ و انٹرویو کے طریقہ کاراور میرٹ کے لئے غیر واضح فارمولا کی کوئی زکر تک نہیں کی گئی نہ ہی ٹیسٹ کے دن ہونے والی بدعنوانی اور بے قاعدگیوں کی کوئی رپورٹ دی گئی جبکہ یہی سلسلہ بلوچستان بھر کے اضلاع میں جاری ہے نصیر آباد کیچ کوئٹہ کے بعد اب دیگر علاقوں کی اسامیوں پر بندربانٹ کے سلسلے کی خبریں آرہی ہیں کیونکہ شعبہ تعلیم کی نان ٹیچنگ اسامیوں پر میرٹ کو یقینی بنانے کے لئے نہ ہی ٹیسٹ انٹرویو نہ ہی تعلیمی اسناد کے اسکور پر کوئی فارمولا بنایا گیا تمام میرٹ کو سفارش کے تحت لائے گئے افسران کے رحم و کرم پر چھوڑا گیا جس سے خدشہ ہے کہ اسامیوں کی بندربانٹ وزراء سرکاری نمائندوں اور افسران کے درمیان ہوگی شعبہ تعلیم کی ٹیچنگ اسامیوں پر بھی خرید و فروخت کے سلسلے کو تقویت دینے کے لئے میرٹ لسٹ میں تبدیلی اور تاخیر کا سلسلہ جاری ہے جن اضلاع میں ایک مہینے قبل ٹیسٹ ہوچکے ہیں لیکن میرٹ لسٹ میں تاخیرسے شکوک وشبہات پیداہورہے ہیں ایک بار پھر میرٹ کو پائوں تکے روندنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے اسامیاں بیچی جائینگی لیکن بی ایس او شعبہ تعلیم میں کرپشن کی کسی صورت اجازت نہیں دے گی اس کے خلاف ہرفورم پر آواز بلند کی جائیگی۔  
تازہ ترین