• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشین:ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر دو نسوار فیکٹریاں سیل

کوئٹہ(خ ن)ڈائریکٹر جنرل انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کی خصوصی ہدایت پر ای پی اے پشین کی ٹیم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران سعید کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ ماحولیاتی آلودگی کے قوانین کی خلاف ورزی پر مختلف نسوار فیکٹریز کو سیل کر دیا جبکہ متعددکووارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔ای پی اے حکام نے کارروائی کے دوران نسوار فیکٹریزکے مالکان وعملے کو ماحولیاتی آلودگی سے متعلق قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور انہیں خبردار کیا کہ قوانین کی خلاف ورزی پر آئندہ ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹرای پی اے عامر سعید کا اس موقع پر کہنا تھا کہ نسوار کا کاروبار کرنے والے حضرات پروڈکشن یونٹس میں نسوار کی تیاری سے قبل متعلقہ ادارے سے اجازت نامہ حاصل کریں اور ماحولیاتی قوانین کی پاسداری کریں۔  
تازہ ترین