• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھگڑے کے ملزموں کیخلاف کارروائی کی جائے:بستی ڈوگراں کے مکینوں کی پریس کانفرنس

ملتان (سٹاف رپورٹر) بدھلہ روڈ کے علاقہ بستی ڈوگراں کے رہائشی ناصر علی نے لیاقت علی، محمد جاوید، فضل محمد،محمد عباس کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہو ئے کہا ہے کہ میں ٹرانسپورٹ کاکام کرتا ہوں جاوید ڈاہا نے میرے چچا زاد محمد بلال کے ساتھ سبزی منڈی میں مشترکہ آڑھت نمبر82بنا رکھی ہے جبکہ میرے سگے بھائیوں عامر علی اور ثمر عباس نے بھی سبزی منڈی میں آڑھت کی دکان بنا رکھی ہے 25/26اکتوبر کی درمیانی شب میرے بھائی عامر علی اور ثمر عباس محمد بلال کے ساتھ آڑھتی ندیم اور ان کے دوست محمد ثاقب بھی آڑھت پر موجود تھے کہ اچانک کچھ لوگ آگئے ،جھگڑاشروع ہوگئی،موقع پر مقامی پولیس بھی موجود تھی،وجہ عناد راستہ روکنا تھا، ملزمان کے خلاف تھانہ شاہ رکن عالم میں مقدمہ بھی درج کرایا گیا، انہوں نے اعلی حکام سے ملزموں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین