آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار17؍ ربیع الثانی 1441ھ 15؍ دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

صوبہ ملتان ایک حقیقت ہے:تحریک صوبہ ملتان

ملتان(سٹاف رپورٹر)تحریک صوبہ ملتان کے سیکرٹری جنرل زاہد بلال قریشی نے کہا ہے کہ صوبہ ملتان ایک حقیقت ہے جس سے آنکھیں چرانے والے سیاستدان اس خطے سے مخلص نہی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک صوبہ ملتان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات کے لئے آنے والے وفود ، عمائدین شہر سے ملاقات اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،دریں اثنااجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک صوبہ ملتان کے مرکزی وائس چیئرمین اللہ دتہ جٹ نے کہاہے کہ ملتان کی محرومیاں اورپسماندگی دور کرنے کیلئے علیحدہ صوبے کے حصول کی جدوجہد کو تیز کرنا ہوگا تاکہ اس خطے کے عوام کو ان کا آئینی وقانونی حق مل سکے،اجلاس میں چوہدری محمد اکرم،علامہ رفیق نقشبندی،اختر خان مہار،سلیم راں،تجمل بندیشہ،رائو محمد اعجاز،احمد علی گجر اوردیگر نے شرکت کی۔

ملتان سے مزید