• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامی سربراہی کانفرنس ا یونٹ بری طرح ناکام بنایاگیا،مرزاعبدالرحمان

پشاور(نیوزڈیسک)ایف پی سی سی آئی کے سابقہ نائب صدر ،گروپ لیڈر اٹک چیمبرآف کا مرس ، یوبی جی گروپ لیڈر مر زاعبد الرحمان نے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی کا اسلامی سربرا ہی کانفرس پاکستان اجلاس اور سالانہ اچیومنٹ ایوارڈ د نیا اور پاکستان کی ٹریڈ باڈیز و تاجر تنظیموں کے ساتھ ایک بھونڈا مذا ق ہے ۔ دو روز قبل ایف پی سی سی آئی کی نا اہل قیادت نے پاکستان کی ٹریڈ باڈیز اور بزنس کمیونٹی کو دنیا بھر میں ذلیل و رسوا کردیا ہے ۔جاری کردہ ایک بیان میں مرزا عبد الرحمان نے کہا کہ چند روز پیشتر یو بی جی کی نا اہل کچن کیبنٹ نے ECOکانفرنس جو کہ گز شتہ تیس سال بعد پاکستان میں ہونا قرار پائی تھی ،کراچی میں 13اور 14نومبر کو منعقد کر ڈالی جسمیں اکثریت ٹریڈ باڈیز و چیمبرز آف کامرس کو مد عو نہ کیا گیا ۔ صرف چند اپنے من پسند حواریوں کو بلا یا گیا جبکہ اس کانفر س میں دنیا کے تمام 52 اسلامی ممالک کے سربراہان کو شامل ہو نا تھا ۔ صرف چند ممبر اسلامی سربراہ کے نمائندگان شامل ہوئے اور اتنا بڑا ایونٹ ایک محدود طریقہ سے ہوا ۔ اگر اسلامی مما لک کے وفود اس کا نفر س میں شریک ہوتے اور کاروباری میٹنگز ہوتی تو ملک میں امپورٹ ایکسپورٹ کے موا قع آتے اور ملکی ذرمبادلہ میں خا طر خواہ اضا فہ ہوتا لیکن یو بی جی کی کچن کیبنٹ نے بری طرح اسلامی سربراہی کا نفرس کے ایونٹ کو بری طرح نا کام بنا دیا ، جس کا کسی بھی ٹریڈ باڈیز اور حکومتی سربراہ کو پتہ نا چل سکا ۔ صرف وفاقی مشیر دائود رزاق کو مدعو کیا گیا جنہیںایف پی سی سی آئی نے کچھ عرصہ قبل پریس کانفر س کرکے حکومت سے نکا لنے کا مطا لبہ کیا تھا ۔
تازہ ترین