• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنٹینرز سے تیار کردہ3 منزلہ خوبصورت گھر


امریکی نوجوان نے اپنے 11 کنٹینرز کو 3 منزلہ خوبصورت گھر میں تبدیل کرکے سب کو حیران کردیا۔

امریکی ریاست ہیوسٹن کے آرکیٹیکٹ ول بریاکس نے 11 کنٹینرز کی مدد سے اپنے خوابوں کا گھر تیار کیا۔

بریاکس کا کہنا تھا کہ ان کے دماغ میں کنٹینرز کو گھر میں تبدیل کرنے کا خیال کافی وقت سے تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ کنٹینرز سے گھر تیار کرنے کےلیے پہلے تھری ڈی ڈیزائن کمپیوٹر پر تیار کیا اور پھر اس ڈیزائن پر عمل کرتے ہوئے کام شروع کیا، ایک ہی دن میں 11 کنٹینرز کو کرین کی مدد سے ایک کے اوپر ایک رکھنے کے بعد دن رات اس کی تعمیر میں مشغول ہوگیا۔

بریاکس کے ہیوسٹن کی میک گوون اسٹریٹ میں کنٹینرز سے بنا3 منزلہ گھر ابھی نا مکمل ہے جسے وہ جلد ہی مکمل کرلیں گے۔

کنٹینر سے بنے 3 منزلہ خوبصورت گھر ہیوسٹن کی میک گوون اسٹریٹ میں مقبول ہونے کے ساتھ اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہیں۔

تازہ ترین