آپ آف لائن ہیں
ہفتہ17؍ذی الحج 1441ھ8؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

’پاکستان کے پاس تاریخ رقم کرنے کا اچھا موقع ہے‘، مصباح الحق

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے پاس جیتنے  اور تاریخ رقم کرنے کا اچھا موقع ہے اور وہ فائدہ بھی اُٹھانا چاہتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے  برسبین میں پریس کانفرنس  کرتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کی باؤلنگ اوراسٹیواسمتھ کے درمیان  اچھا مقابلہ ہوگا، ہماری کوشش ہوگی کہ پلان کے مطابق باؤلنگ کرکے مخالف ٹیم کو دباؤ میں لائیں۔

مصباح الحق نے نسیم شاہ کے حوالے سے کہا کہ نسیم شاہ نوجوان ہے اس میں انرجی بھی ہے۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی 20 سیریز میں اچھا نہیں کھیلی لیکن اب ایک مختلف فارمیٹ ہےاور کھلاڑیوں نے کنڈیشنز کو بڑے اچھے انداز سے سمجھا ہے۔

مصبا ح الحق نے کہا کہ جہاں آسٹریلیا میں کبھی نہ جیتنے کا دباؤ ہے تو وہیں آسٹریلیا کو اُس کے ہوم گراؤنڈ میں ہرا کر تاریخ بنانے کا موقع بھی ہے۔

اُنہوں نے پاکستان ٹیم کے نو منتخب کپتان بابر اعظم کی اہمیت کے بارے میں کہا کہ بابر اعظم اب بہت میچور ہو چکا ہے اور ہمارے لیے بڑا اہم ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید