لاہور (نیوز ایجنسیز) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے پاکستان کی اپیل خارج کردی۔ بھارت کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی نیوٹرل مقام پر ہوگی اور اس کی میزبانی 29 اور 30 نومبر کو قازقستان کا دارالحکومت نور سلطان شہر کریگا۔ ایشیا اوشیانا گروپ ون میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈیوس کپ مقابلے اسلام آباد میں 29 اور 30 نومبر کو شیڈول تھے تاہم بھارتی ٹینس حکام کے مطالبے پر سکیورٹی کو جواز بناکر انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے چار نومبر کو یہ مقابلے نیوٹرل مقام پر شفٹ کرن کا اعلان کیا تھا۔پاکستان ٹینس فیڈریشن نے اس فیصلے پر نظرثانی کرنے کی اپیل کی تھی ۔