• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان(اسپورٹس ڈیسک) ساتھی کرکٹر کو میچ کے دوران مارنے پر بنگلہ دیش کے سابق ٹیسٹ کرکٹر کو کڑی سزا کاسامنا کرنا پڑا ہے۔ سابق فاسٹ بولر شہادت حسین کو 5 سال کی معطلی کی سزا ملی ہے۔ انہیں 1200امریکی ڈالرز جرمانہ بھی ہوا ہے ،انہوں نے ڈومیسٹک میچ کے دوران ساتھی کھلاڑی عرفات سنی کو گیند شائننگ کرنے کی بحث کے بعد مارا تھا۔ وہ 26 نومبر تک اپیل کرسکتے ہیں ۔

تازہ ترین