• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد شہزاد کی اننگزافغان سلیکٹرز کو متوجہ کرنے کی کوشش

ابوظبی (نمائندہ خصوصی) افغانستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد شہزاد نےٹی ٹین لیگ میں قلندرز کے خلاف21گیندوں پر57 رنز بنائے جس میں چھ چھکے شامل تھے۔ متنازع کرکٹر نے کہا کہ میں اس اننگز کے ذریعے اپنے سلیکٹرز کی توجہ متوجہ کرنا چاہتا تھا۔ اور اپنی اہمیت کا احساس دلانا چاہتا تھا میری کرکٹ اب بھی باقی ہے اور فٹنس سب کے سامنے ہے۔ منگل کو شیخ زائد اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کے دوران میرے ساتھ فٹنس پر جو تنازع ہوا میں اسے اب بھول جانا چاہتا ہوں کیوں کہ غلط فہمی کی وجہ سے بہت ساری باتیں آئیں۔ مجھ پر اب بھی پابندی برقرار ہے، مستقبل میں اپنے ملک کی نمائندگی کرنا چاہتا ہوں۔ محمد شہزاد نے کہا کہ ٹی 10مشکل کرکٹ ہے ، ایک اچھی اننگز میچ کا پانسہ پلٹ دیتی ہے۔ میں مجیب کی بولنگ پر وکٹ کیپنگ کر چکا ہوں اس لئے مجھے پتہ تھا کہ اسے کس طرح کھیلنا ہے کیچ تو ڈراپ ہوتے رہتے ہیں لیکن میں نے بڑے گرائونڈ پر جس طرح کی بیٹنگ کی اس سے بتانے کی کوشش کی کہ میری کرکٹ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔
تازہ ترین