• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم کے ٹیلنٹ نے رکی پونٹنگ کو گرویدہ بنالیا

برسبین(جنگ نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم زیادہ تر نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، سیریز میں آسٹریلیا فیورٹ ہے لیکن کینگروز نوجوان پاکستانی کرکٹرز کے ٹیلنٹ سے مرعوب دکھائی دیتے ہیں۔ نسیم شاہ اور موسیٰ کے چرچے میڈیا میں جاری ہیں جبکہ سابق کپتان رکی پونٹنگ نے بابر اعظم کے ٹیلنٹ سے نے خبردار کیا ہے۔ ان کہنا ہے کہ بابر ابھی نوجوان ہیں، وہ کلاس کے بیٹسمین ہیں، ان دنوں بہترین فارم میں ہیں، لیکن ہم نے ان کی اب تک بہترین کارکردگی نہیں دیکھی ہے۔ پونٹنگ نے انگلینڈ میں گذشتہ ورلڈکپ میں انہوں نے آسٹریلیا کی زبردست بولنگ لائن کے خلاف عمدہ بیٹنگ کی، انہوں نے 28 گیندوں میں سات بار گیند کو شاندار انداز سے بائونڈری کا راستہ دکھایا۔ انہیں کھیلتے دیکھنا بہت اچھا تجربہ تھا۔ ان کی ٹائمنگ اور گیپ تلاش کرنے کی اہلیت زبردست ہے۔ مجھے ان سے سیریز میں بہت اچھی کارکردگی کی توقع ہے۔دوسری جانب فاسٹ بولر پیٹ کمنز نے بھی نسیم شاہ کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے ۔ان کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ تیز بولنگ کرتے ہیں اور وہ پرجوش کھلاڑی بھی ہیں۔
تازہ ترین