• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نقیب اللہ قتل کیس، راؤ انوار کے بھانجے کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤانوار کے بھانجے راؤ عامرکا نام ای سی ایل سے نام نکالنے کا حکم دیدیاہے۔ درخواست کی سماعت چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کی دوران سماعت سندھ حکومت نے اپنے جواب میں کہا کہ راؤ عامر شریف کانام نقیب اللہ قتل میں ملوث ہونے کےشبے میں شامل کیا گیا تھاجبکہ تحقیقات میں راؤانوار کے بھانجے کا نام بھی سامنے آیا تھا،درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ راؤ عامر شریف عام شہری ہے پولیس سے کوئی تعلق نہیں اورپولیس کی کسی رپورٹ میں راؤ عامر شریف کا نام شامل نہیں۔
تازہ ترین