• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ گلشن اقبال پارک لاہورکیخلاف پشاور ہائی کورٹ اورماتحت عدالتوں میں یوم سیاہ

پشاور(نیوزرپورٹر) خیبرپختونخوابارکونسل کی کال پر سانحہ گلشن اقبال پارک لاہورکے خلاف پشاورہائی کورٹ اورماتحت عدالتوں میں یوم سیاہ منایاگیااس موقع پر پشاورہائی کورٹ اور سیشن کورٹ کے احاطوں میں سیاہ جھنڈے لہرائے گئے جبکہ آج منگل کے روز بھی  صوبہ بھر کی عدالتوں میں یوم سیاہ منایاجائے گاادھرپشاورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر فدگل ایڈوکیٹ ٗ خیبرپختونخوابارکونسل کے وائس چیئرمین محمدطارق آفریدی ٗ چیئرمین ایگزیکٹواعجازصابی ٗ پشاوربار کے نومنتخب صدر امجد مروت ٗ جنرل سیکرٹری ملک مصراف اور دیگر وکلاء تنظیموں کے رہنمائوں  نے لاہورمیں خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے دہشت گردی کے واقعے میں ملوث تمام قوتوں کو بے نقاب کرنے اوران کے خلاف کارروائی کابھی مطالبہ کیاہے ۔ 
تازہ ترین