• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبائلی ضلع کرم میں 5 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل

قبائلی ضلع کرم میں 5 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا، بچی کی لاش تالاب سے برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق کرم کے سرحدی علاقے پیواڑ غنڈی خیل سے 5 سالہ بچی کی تالاب سے لاش ملی تھی جسے ڈسٹرکٹ اسپتال پاراچنار منتقل کیا گیا۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق بچی کو زیادتی کےبعد قتل کیا گیا تاہم جسم پر تشدد کے نشانات نہیں تھے۔

بچی کے دادا گل علی کا کہنا تھا کہ بچی صبح اسکول گئی تھی ، واپس نہیں آئی تو تلاش کے دوران تالاب سے لاش ملی ۔

ڈی پی او رحیم شاہ کا کہنا ہے کہ شک کی بنیاد پر اسکول کے دو چوکیداروں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

تازہ ترین