• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا کو نہ ہرانے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی، اظہر علی

پاکستان ٹیسٹ سیریز کے کپتان اظہر علی کی پریس کانفرنس 


پاکستان ٹیسٹ سیریز کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ مجھے کوئی وجہ نظر نہیں آتی کہ ہم آسٹریلیا کو نہیں ہرا سکتے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کل سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی آسٹریلیا کے شہر برسبین میں کی گئی، اس دوران پاکستان ٹیسٹ سیریز کے کپتان اظہر علی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ٹیم میں صلاحیت ہے، ٹیم آسٹریلیا کے خلاف اچھے کھیل کا مظاہرہ کرسکتی ہے۔

انہوں نے پاکستانی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بالر نسیم شاہ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ نسیم بہت جلد بیٹسمین کوجان جاتاہے، مہارت اور ٹیمپرامنٹ کےساتھ باولنگ کرتاہے۔ حتمی ٹیم کا اعلان تو کل کریں گے لیکن نسیم شاہ اس کا ضرور حصہ ہوں گے۔

اظہر علی نے مزید کہا کہ آسٹریلیا میں اعتماد کے ساتھ اچھی کرکٹ کھیلنے کے لیے آئے ہیں، آسٹریلیا میں کھیلنا چیلنج ہے چیلبج قبول کریں تو آسانی ہوتی ہے۔

اظہر علی نے کہا کہ مصباح الحق سات برس کپتان رہے ہیں،  ان کی سوچ اور آئیڈیاز کا سب کو فائدہ ہے۔

تازہ ترین