• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان: امریکی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ 2 فوجی ہلاک


افغانستان میں امریکی ہیلی کاپٹر Chinook گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں امریکی فورسز کے دو اہلکار ہلاک ہو گئے۔

ہیلی کاپٹر گرنے کے مقام کی تفصیل نہیں بتائی گئی، طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی ہیلی کاپٹر ان کے نشانے کا شکار بننے کے بعد گر کر تباہ ہوا۔

امریکی فورسز کے مطابق ہیلی کاپٹر کا گر کر تباہ ہونا حادثہ تھا، جس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں ہیلی کاپٹر دشمن کے حملے کا نشانہ بننے کی نشاندہی نہیں ہوئی ہے۔

طالبان ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے بیان دیا ہے کہ امریکی، مجاہدین کے اڈے پر حملہ کرنا چاہتے تھے لیکن ان کا ہیلی کاپٹر مار گرایا گیا، حملے کے بعد لوگر میں گرنے والے ہیلی کاپٹر میں آگ لگ گئی اور اُس میں سوار تمام افراد مارے گئے۔

تازہ ترین