• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمرجنگ کرکٹ کپ، بھارت نے منہ کی کھائی، پاکستان کی فائنل میں رسائی

ابوظبی (نمائندہ خصوصی) پاکستان روایتی حریف بھارت کو منہ کی کھانی پڑا۔ پاکستان اسے شکست دے کر اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا۔ سیمی فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ عماد بٹ کے آخری اوور نے فتح میں کلیدی کردار اد کیا۔ ایونٹ کا فائنل 23 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ دوسرے سیمی فائنل میں افغانستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں 21 نومبر کو مدمقابل ہوں گی میرپور بنگلہ دیش میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ عمیر بن یوسف اور حیدر علی نے 90 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ عمیر بن یوسف نے 97 گیندوں پر 3 چوکے اور 2 چھکوں کی مدد سے 66 رنز بنائے۔ حیدر علی 43 رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔ سیف بدر نے 48 گیندوں پر 47 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ پاکستاننے مقررہ 50 اوورز میں 267 رنز بنائے۔ شیوم، دوبے اورہریتک نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ ابتدائی 3 وکٹوں کیلئے بھارت نے 179 رنز جوڑے۔ سنویر سنگھ 76 ، کپتان روی شرت 47 اور ارمان جعفر 46 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ لیکن پھرمحمد حسنین اور سیف بدر کی نپی تلی بولنگ کے سبب آخری 6 کھلاڑی محض 82 رنز کااضافہ کرسکے۔ آخری اوور میں بھارت کو جیت کے لیے8 رنز درکار تھے تاہم عماد بٹ کے اوور میں وہ محض 4 رنز ہی اسکور کرسکی۔ محمد حسنین اور سیف بدر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

تازہ ترین