جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آباد میں کتے کے کاٹنے کا لرزا خیز واقعہ، باولے کتے نے معصوم بچی پر حملہ کرکے منہ نوچ لیا، بچی تشویشناک حالت میں اسپتال داخل۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں کتے کے کاٹنے کا لرزا خیز واقعہ ہوا ہے جس میں باولے کتے نے معصوم بچی پر حملہ کرکے اس کامنہ کو نوچ لیا ہے، ٹھل کے قصبہ مزاری لاشاری میں 10 سالہ معصوم بچی رضوانہ خاتون ولد محمد ہاشم ڈول گھر کے باہر کھڑی تھی کہ اچانک باولے کتے نے اس پر حملہ کردیا اور کتے نے بچی کو منہ کو نوچ لیا ۔