• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا بیانیہ سچ کا ہے اور سچ کڑوا ہوتا ہے، فردوس عاشق

کراچی(ٹی وی رپورٹ)پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا بیانیہ حق اور سچ کا بیانیہ ہے اور سچ ہمیشہ کڑوا ہوتا ہے ، رہنما تحریک انصاف ہمایوں اخترنے کہاکہ مہنگائی میں بہت جلد کمی آئے گی، مسلم لیگ ن کے رہنما ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ اس وقت پارٹی کی توجہ میاں نواز شریف کی صحت پر ہے،ملک بھر میں طلبہ یونینوں پر سے پابندی اٹھانے کے مطالبے پر پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سماجی کارکن تیمور رحمان کا کہنا تھا کہ طلبہ یونینوں کی بحالی انتہائی ضروری ہے۔پروگرام میں امل عمر کے والد عمر عادل،معروف گلوکارہ ٹینا ثانی ،معروف شاعر و ادیب امجد اسلام امجد ،ڈاکٹر فرحان عیسیٰ اور جیو نیوز لندن کے بیورو چیف مرتضیٰ علی شاہ نے بھی اظہار خیال کیا۔ معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کابینہ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہائی کورٹ کے حتمی فیصلے تک میاں نواز شریف کے ای سی ایل سے نام نکالنے کے فیصلے پر کوئی اپیل دائر نہیں کی جائے گی ،حتمی فیصلے کو دیکھنے کے بعد ہی قانونی رائے کے بعد اپیل کا فیصلہ کیا جائے گا ،وزیر اعظم اس فیصلے سے خوش نہیں ہیں تاہم وہ قانون اور آئین کی حکمرانی چاہتے ہیں ۔انکا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں میاں نواز شریف صحت مند ہوکر وطن واپس پہنچیں کیونکہ انکی صندوقوں والی کہانی تو زبان زد عام ہے ،علاج کیلئے ان کے سفر کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جاسکتا ہے کہ وہ چار ہفتوں والا نہیں لگتا ۔عدالت میں دونوں بھائیوں نے ضمانت دی ہے کہ وہ واپس آئیں گے تو شیوریٹی بونڈ سے بھی زیادہ شرائط ان پر لاگو کی گئی ہیں اس لئے امید کی جاسکتی ہے کہ وہ واپس آئیں گے۔

تازہ ترین