• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے بورڈ ممبران کااجلاس ،ترقیاتی کاموں کی منظوری

لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر بہبود آبادی پنجاب کرنل (ر) ہاشم ڈوگر کی زیر صدارت پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے بورڈ ممبران کااجلاس ہوا ۔ سیکرٹری اطلاعات راجہ جہانگیر انور نے صحافی کالونی کے ایف بلاک سے متعلقہ اہم امور پر بریفنگ دی ۔ترقیاتی امور کی ذمہ داری لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو دی گئی ہے۔ بورڈ ممبران نے زور دیا کہ صحافی کالونی کے ترقیاتی کاموں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔بورڈ نے ایف بلاک کے پلاٹوں کے حوالے سے ترقیاتی اخراجات میں اضافے کی منظوری دی۔جس کے مطابق 7مرلے کے پلاٹ کے لئے ترقیاتی اخراجات 7 لاکھ جبکہ 5مرلے کے ترقیاتی اخراجات 5لاکھ روپے وصول کئے جائیں گے۔ ممبران صوبائی اسمبلی نذیر احمد چوہان،عظمیٰ کارداراور منان خان ودیگر نے بھی شرکت کی۔
تازہ ترین